ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : بندرگاہ کی توسیع کے خلاف ماہی گیروں نے کیا زبردست احتجاجی مظاہرہ

کاروار : بندرگاہ کی توسیع کے خلاف ماہی گیروں نے کیا زبردست احتجاجی مظاہرہ

Sat, 26 Mar 2022 14:16:36    S.O. News Service

کاروار 26/ مارچ (ایس او نیوز) ملک کی بندرگاہوں کو جوڑنے کی مرکزی اسکیم 'ساگر مالا' کے تحت کاروار بندرگاہ کے توسیعی منصوبہ کے خلاف ماہی گیروں نے دوسرے مرحلہ کا زبردست احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا ۔ جس کے دوران ریالی نکالی گئی اور ساگر مالا منصوبہ کسی حالت میں قبول نہ کرنے کے نعرے لگاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔

خیال رہے کہ دو سال قبل جب اس منصوبہ کے تحت تعمیراتی سرگرمیاں شروع ہوئی تھیں تو اس وقت ماہی گیروں نے اس خلاف مورچہ کھول دیا تھا اور کام روکنے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔ اب پھر ریاستی بجٹ میں اس منصوبے کے لئے بجٹ مختص ہونے کے بعد بڑی خاموشی کے ساتھ  تعمیراتی کام کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے کے آثار دکھائی دینے پر ماہی گیر چوکنا ہوگئے ہیں اور احتجاجی مظاہروں کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

کل جمعہ کے دن مچھلی فروش خواتین نے مچھلی مارکیٹ بند رکھتے ہوئے احتجاجی ریالی میں شریک ہوئیں ۔ مترا سماج سے نکلنے والی ریالی سبھاش سرکل ، سویتا سرکل ، کاروار کوڈی باغ روڈ ، امبیڈکر سرکل سے ہوتے ہوئے ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر تک پہنچی جہاں ڈی سی کو میمورنڈم سونپا گیا ۔اس ریالی میں ماہی گیروں کے علاوہ سماج کے دوسرے طبقات سے بھی سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔


Share: